ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن کوماسکو میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ابتدائی مذاکرات میں تاخير سے کام لینے پر متنبہ کیا ہے۔
سعید جلیلی نے کہا کہ گروپ 1+5 کی طرف سے معاونین اور ماہرین کے اجلاس میں تاخيرکے مذاکرات پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران منطق اورمکمل آمادگي کے ساتھ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے آمادہ ہے۔
جلیلی نے کہا کہ جس گفتگو کا کوئي نتیجہ سامنے نہ آئے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ سعید جلیلی نے کہا کہ مغربی ممالک کی مذاکراتی ٹیم کو چاہیے کہ وہ ماسکو میں ہونے والے مذاکرات کامیاب بنانےکے لئے اپنے معاونین اور ماہرین کو ٹیم کو بروقت روانہ کرے تاکہ مذاکرات مفید اور نتیجہ خیز ثابت ہوسکیں۔.......
/169